5 فروری، 2013، 3:47 PM

پاکستان

پاکستان میں برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک

پاکستان میں برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک

مہرنیوز-5 فروری 2013ء: پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہری پور کے علاقے تلوکر کے برساتی نالے میں بارشوں کے بعد طغیانی سے تین بچوں اور دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد بہہ گئے۔جن میں ایک بچے کی لاش اور ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ دیگر 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔صوابی کے افغان مہاجر کیمپ میں مکان کی چھت گر نے سے دو کمسن بھائی جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ شانگلہ کے علاقے ملک خیل امنوی میں برفانی تودہ گرنے سے تین راہ گیر جاں بحق ہوئے جبکہ بشام لاہور نالے کے قریب گاڑی کھائی میں گر نے اور ایک مکان کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے۔حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں میں ہوٹل کی دیوار گر نے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔خانیوال کے علاقے جسونت نگر میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے۔مری میں شدید برفباری سے بجلی کے پولز گرنے اورایک درجن سے زائد ٹرانسفارمر جل نے سے 36 گھنٹے سے شہر میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔ راستوں اور بجلی کی بندش سے مری کی سیر پر آئے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔نوشہرہ میں موسلادھار بارشوں کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

News ID 1809548

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha